چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری نقدی ، زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں چوروں نے مختلف وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون،کاروں و موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وحد ت کالو نی کے علا قہ سے ڈاکونصیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر 3 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔کو ٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شا کر اور اس کی فیملی سے1 لاکھ75ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،مسلم ٹا ؤ ن کے علا قہ سے عمر اور اس کی فیملی سے 1 لاکھ10ہز ار کی مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،سمن آ با د کے علا قہ میں احمد اور اس کی فیملی سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی زیورات،لٹن روڈسے ڈاکوفیصل کی فیملی سے 1 لاکھ40ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیورات ،لا ڑ ی اڈہ کے علاقہ سے ڈاکوؤں نے سلیم سے1 لاکھ مالیت کی نقدی و طلائی لو ٹ کر فر ار ہو گئے۔ ٹا ؤ ن شپ کے علا قہ سے ڈاکوؤں نے ند یم اور فیملی سے1لاکھ 50ہز ار مالیت کی نقدی و طلائی زیوارات چھین لئیے گئے۔ڈیفنس،گلبرگ ،غازی آبادسے کاریں اور لاری اڈا،نولکھا،فیکٹری ایریا اور شا لیما رسے موٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی