گوالمنڈی،پاؤں پھسلنے سے چھت سے گر کر 35سالہ شخص جاں بحق

گوالمنڈی،پاؤں پھسلنے سے چھت سے گر کر 35سالہ شخص جاں بحق

لاہور(کرائم رپورٹر)گوالمنڈی کے علاقہ میں 35سالہ شخص پاؤں پھسلنے پرتین منزلہ گھرکی چھت سے گرکر جاں بحق ،پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ۔تفصیلات کے مطابق گوالمنڈی کے علاقہ کا رہائشی 35سالہ عرفان اپنے گھر کی چھت پر سورہا تھا ،صبح اٹھ کر واش روم میں جانے لگا تو اس کا پاؤں پھسل گیا تیسری منزل سے نیچے گلی میں گر کرشدید زخمی ہوگیااسے فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی۔

مزید : علاقائی