تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، بیوی جاں بحق ، شوہر شدید زخمی

تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر ، بیوی جاں بحق ، شوہر شدید زخمی

 لاہور(کرائم رپورٹر)مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کی ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ اسکا شوہر شدید زخمی ہو گیا ، ڈرائیور موقع سے فرار ، بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے علاقے میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو کچل ڈالاجس کے نتیجے میں 35 سالہ مسرت بی بی موقع پر جاں بحق اور اسکا شوہر محمود الحسن شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر کارروائی شروع کر دی ۔

مزید : علاقائی