شادیوں کے شوقین شوہر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں شادیوں کے شوقین شوہر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ایڈیشنل سیشن جج فیاض احمدبٹرنے فاضل جج نے بیوی کی اندراج مقدمہ درخواست پر شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔زبیدہ بی بی نے اپنے شوہر مقبول احمد کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کررکھا تھا کہ اس کا شوہر شادیاں کرنے کا شوقین ہے ،اس کا اس کی شوہر کی بیویوں میں چوتھا نمبر ہے ،درخواست گزار نے الزام عائد کیا تھا کہ اس کے شوہرنے اپنی ایک بیوی کو زندہ جلا کر مار دیا ،ایک بیوی کئی سال سے لاپتہ ہے جبکہ تیسری بیوی نے علیحدگی اختیار کر رکھی ہے، اب مقبول احمدایک اور شادی کرنا چاہتا ہے، درخواست گزار خاتون کا کہنا تھا کہ شادی سے منع کر نے پر اس کا شوہر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے، عدالت نے ایک روز قبل اس درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جو گزشتہ روز سنا دیا گیاہے۔