جرم ثابت،شہری کے قاتل کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانہ کی سزا

جرم ثابت،شہری کے قاتل کو عمر قید اور 2لاکھ جرمانہ کی سزا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے چھریوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والے مجرم اللہ رکھاکو عمر قید اور2لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا ہے ،ایڈیشنل سیشن جج آفتاب احمد رائے نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالاسزا سنائی ہے۔ اللہ رکھا نے شہری اصغر علی کو چھریاں مار کر قتل کیا تھا جس پر اس کے خلاف2016 میں تھانہ شاہدرہ پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا،ایف آئی آر کے مطابق اللہ رکھا نے معمولی تنازع پر اصغر علی کو چھریاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیاتھا۔

مزید :

علاقائی -