عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی

عمران خان کیخلاف 10ارب ہرجانے کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنچوتہ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعویٰ کی سماعت 29ستمبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنچوتہ کی عدالت میں میاں شہباز شریف کی طرف سے عمران خان کے خلاف 10ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت پربابر اعوان ایڈووکیٹ کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔ عدالت میں سماعت شروع ہوئی تو بابراعوان کی طرف سے ساجد منورقریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ بابر اعوان احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے ہیں اس وجہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے ،اگلی تاریخ پر پیش ہو جائیں گے جس پرعدالت نے مزید سماعت 29ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ساجد منور قریشی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بابراعوان کو پیش کریں۔ عدالت میں بابراعوان ایڈووکیٹ نے درخواست دے رکھی ہے کہ شہباز شریف نے جو کیس ہرجانے کا دائر کیا ہے وہ یہاں نہیں چل سکتا لہذا عدالت کو اس کی سماعت کااختیار نہیں۔

مزید :

علاقائی -