سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا ملزم صلح ہونے پربری

سوتیلی ماں کو قتل کرنے والا ملزم صلح ہونے پربری

لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے سوتیلی ماں کو قتل کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم نصیر احمد کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔مقتولہ کے والد اوردیگر لواحقین کے ساتھ صلح ہونے پر فاضل جج نے ملزم کو بری کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج واجد منہاس نے مذکورہ بالا فیصلہ سنایاہے، ملزم نصیر احمد کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں مقدمہ درج ہوا، پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے رواں سال جنوری مختاراں کو ٹوکے کے وار سے قتل کر دیا تھا،دوران سماعت مدعی مقدمہ محمد منشاء اورمرحومہ کے بھائیوں نے ملزم کو معاف کردیا جس پر فاضل جج نے ملزم کو بری کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔

مزید : علاقائی