خیبر ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

خیبر ، ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

خیبر (بیورورپورٹ)ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل لنڈیکوتل میں بجلی کی ناروالوڈشیڈنگ سے مریضوں سمیت عملہ بھی بیزارہو گیا آپریشن تھیٹرمیں دوران آپریشن بجلی کی آنکھ مچولی سے سرجنز ڈاکٹر شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے ہسپتال سالانہ بل جمع کرانے کے باوجود بھی سولہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتا ہے،ہسپتال کے باہر پرائیویٹ مارکیٹ کو ٹیسکوسپر ٹنڈنٹ اور ہسپتال عملے نے مبینہ طور پر بھا ری رقم کے عوض بجلی فروخت کی ہے ،ذرائع ،ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتال لنڈیکوتل میں بجلی کی ناروالوڈشیڈ نگ سے مریضوں سمیت عملا بھی شدید اذیت میں مبتلا ہو گئی ہیں سولہ گھنٹے لوڈشیڈ نگ سے ہسپتال میں ایکسر ے ،لیبارٹری ،ایمرجنسی یونٹ ،لیبرروم سمیت دوسرے یونٹ شدید متاثر ہوئے ہیں ہسپتال ذرائع کے مطابق کہ ہسپتال سالانہ بل بھی جمع کر تاہیں لیکن اسکے باوجود بھی لوڈشیڈنگ حد سے تجا وز ہو گئی ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ٹیسکو سپر ٹنڈنٹ اور ہسپتال کے بعض عملے نے ہسپتال لائن سے مبینہ طور پر بھا ری رشوت کے عوض با ہر مارکیٹ کو بجلی فروخت کی ہے جس میں زیا دہ تر جنرل سٹور ہیں اور ہر جنرل سٹور میں تین اور چار بڑے فریز ر چلا تے ہیں جس کا بل بھی ہسپتال کو جمع کرنا پڑے گا اس سلسلے میں ٹیسکو سپر ٹنڈنٹ نے بتا یا کہ تحصیلدار اور ایم ایس کو بتا یا تھا اور اسکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کیا تھا انہوں رشوت لینے کا الزام کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس کو ئی ثبوت ہے تو وہ پیش کریں۔

مزید : کراچی صفحہ اول