5گینگز کے15ملزم گرفتار ،18گاڑیاں56موٹرسائیکل ،2آٹو رکشہ اور اسلحہ برآمد

5گینگز کے15ملزم گرفتار ،18گاڑیاں56موٹرسائیکل ،2آٹو رکشہ اور اسلحہ برآمد

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن نے کارو موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 5گینگزکے 15 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گئی18گاڑیاں، 56موٹر سائیکلیں، 2آٹو رکشہ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔یہ بات ایس پی اے وی ایل ایس عاطف حیات نے اپنے دفتر تھانہ گلبرگ میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ لاہور شہر میں گاڑیاں چھیننے اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام اور ان میں ملوث ملزموں کی گرفتاری کیلئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن اویس احمد ملک کی واضح ہدایات کی روشنی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف کی سپیشل ٹیمیں دن رات کار و موٹر سائیکلوں چوروں کی سرکوبی کے لیے سر گرم عمل ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ڈی ایس پی ماڈل ٹاؤن سلیم مختار بٹ کی سربراہی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف انسپکٹر نصیر احمد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیموں نے کار و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 5گروہوں جن میں طارق محمود عرف امجد خان کار چور گینگ، اعجاز احمد عرف اعجازوں کار و موٹر سائیکل چور گینگ، عادل شہباز مسیح موٹر سائیکل سنیچر گینگ، مجاہد عرف کالاموٹر سائیکل چور گینگ، عرفان عرف کالا موٹر سائیکل سنیچر گینگ شامل ہیں کے 15ملزمان عادل شہباز مسیح، سنیل عرف بٹ، احسن عرف بلا، آکاش عرف پھنڈر، شکیل عرف شکیلا، عابد عرف دیوا، اعجاز احمد عرف اعجازوں، زیارت خان، طارق محمود، عامر سہیل، چاند مسیح، محمد عرفان ، وقاص افضل، ماجد عرف کالا اور صدام حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چوری کی گئی18گاڑیاں، 56موٹر سائیکلیں، 2آٹو رکشہ، ماسٹر کیز اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان گھروں، پارکنگ اسٹینڈز اور پلازوں کے باہر کھڑی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو ماسٹر کیز کے ذریعے کھول کر لے جاتے تھے اور گاڑیوں کو علاقہ غیر لے جا کر اُونے پونے داموں فروخت کر دیتے تھے۔ایس پی اے وی ایل ایس نے مزید بتایا کہ دوران تفتیش ملزموں نے لاہور شہرکے مختلف تھانوں کی حدود سے کار و موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔آخرمیں ایس پی اے وی ایل ایس نے برآمد کیا گیا مال مسروقہ اصل مالکان میں تقسیم کیا اور کار و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیموں کیلئے تعریفی اسنادکا اعلان بھی کیا۔

مزید : علاقائی