بدنام زمانہ شاہد عرف شادہ سمیت 20جواری گرفتار ، نقدی و موبائل برآمد

بدنام زمانہ شاہد عرف شادہ سمیت 20جواری گرفتار ، نقدی و موبائل برآمد

لا ہو ر (کرائم رپورٹر)لِٹن روڈ پولیس نے جواریوں کے خلاف بڑے پیمانے پرکارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ شاہد عرف شادہ سمیت 20 جواریوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز برآمد کر لیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزلاہور شہزاداکبر نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت کی جس پر ایس پی سول لائنز محمد افضل نے تمام تھانوں پر مشتمل سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اورجواریوں کی گرفتاری کا حکم دیا ۔ مخبر خاص کی اطلاع پر ایس ایچ اولِٹن روڈانسپکٹر عبداللہ جان نے ماہرانہ منصوبہ بندی کر کے بدنامِ زمانہ شاہد عرف شادہ سمیت 20 افرادکو گرفتار کر کے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فونز قبضہ میں لے لیئے۔ ملزمان میں نفیس، ثاقب، رشید، بلال، جمشید، خاور، ناصر ، جمشید، ساجد، اصفان، صادق، رضا وقاص، شہزاد، ماجد، شفیق، شاہد، ماجد، حیدر علی اور صابرشامل ہیں۔ ایس پی سول لائنزمحمد افضل نے جواریوں کی گرفتاری پرایس ایچ اولٹن روڈ انسپکٹر عبداللہ جان اور خصوصی ٹیم کیلئے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

مزید : علاقائی