رائیونڈ سٹی پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار ،ریوالور برآمد

رائیونڈ سٹی پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار ،ریوالور ...

لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ سٹی پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھر پور کارروائیوں کا سلسلہ جاری، تفصیل کے مطابق تھانہ رائیونڈ سٹی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے بلال نامی ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 32بور ریوالور اور دو عدد گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، پولیس کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انٹروگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیاہے۔

مزید : علاقائی