پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے زبر د ست قانون سازی کی جس کی مثال نہیں ملتی

پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے زبر د ست قانون سازی کی جس کی مثال نہیں ملتی

پشاور(سٹاف رپورٹر)سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی سے پاس کردہ وسل بلور کا قانون سرکاری اداروں کی کارکردگی کو عوامی مفاد میں شفاف بنانے کیلئے بہترین کردار اداکرے گا۔وسل بلور کے قانون پر یقینی عملدرآمد کیلئے جلد ہی کمیشن کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔انہوں نے ان خیالات کااظہار چیف کمشنر رائیٹ ٹو انفارمیشن عظمت حنیف اورکزئی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔جنہوں نے سپیکرسے صوبائی اسمبلی میں ملاقات کی ۔اس موقع پر چیف کمشنر مذکورنے سپیکر مشتاق احمد غنی کو آر،ٹی آئی کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی ۔سپیکر نے مذکورہ محکمہ کی کارکردگی کو سراہا ۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوااس حوالے سے ایک انفرادی اہمیت کا حامل صوبہ ہے کہ یہاں پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے زبردست قانون سازی کی ۔جوکہ دیگر صوبوں کیلئے مثالی حیثیت رکھتی ہے ۔سپیکر نے کہا کہ وسل بلورقانون ایک خاص اہمیت رکھتاہے جس کے باعث شرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری کے آثارپیداہونے کے ساتھ مزید نکھار آئے گا۔انہوں نے چیف کمشنر کو یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ وسل بلور قانون پر مکمل طور پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے وسل بلورکمیشن کے قیام کے ضمن میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے رابطہ کریں گے تاکہ جلد ازجلد کمیشن کا قائم کرکے اس قانون کو موثر انداز سے لاگو کیا جاسکے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول