قصور،مخالفین نے سات بچوں کے باپ کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا

قصور،مخالفین نے سات بچوں کے باپ کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا

قصور(بیورورپورٹ )سرائے مغل کے نواح میگھاواں سادات میں نامعلوم مخالفین نے گھر میں سوئے ہوئے سات بچوں کے باپ کو تیز دھار آلہ سے قتل کر دیا۔تفصیل کے مطابق میگھاواں سادات کا رہائشی سات بچوں کا باپ موسیٰ ولد دارا اپنے گھر میں سویا ہوا تھا کہ نامعلوم مخالفین نے گھر میں داخل ہوکر ٹوکے کے پے در پے وار کرکے اسے قتل کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی