تنخواہ کی عدم ادائیگی ،توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا کو نوٹس

تنخواہ کی عدم ادائیگی ،توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا کو نوٹس

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تنخواہ کی عدم ادائیگی پر توہین عدالت کی درخواست پر ایم ڈی واسا اسلم خان نیازی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے واسا ملازم رفیق خان کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار کو بغیر کسی وجہ کے سیاسی بنیادوں پر اسکو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، عدالت نے درخواست گزار کو نوکری پر بحال کر دیا لیکن محکمہ نے برطرفی کے عرصے کی تنخواہیں ادا نہ کیں ،عدالت نے ایم ڈی واسا کو پانچ ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا، عدالتی حکم کے باوجود ایم ڈی واسا نے پانچ ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں کیں، ایم ڈی واسا کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

واسا نوٹس

مزید : علاقائی