جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر کی انکوائری،وی سی کو دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ کرنے کاحکم

جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر کی انکوائری،وی سی کو دائرہ اختیار سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس کے خلاف انکوائری کے معاملے پر وائس چانسلر کواس بابت دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ کرنے کاحکم دے دیا ہے ۔عدالت نے وائس چانسلر کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے کی نقل لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو بھی بھجوائیں گے ۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ وائس چانسلر نے سنڈیکیٹ کی منظوری کے بغیرانکوائری شروع کی۔سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر وائس چانسلر کو انکوائری کا کوئی اختیار نہیں،درخواست گزار پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس کاموقف ہے کہ وہ وائس چانسلر کے عہدے کے امیدوار ہیں،تین ماہ بعد وائس چانسلر کا عہدہ خالی ہو رہا ہے۔سینئر ترین پرو فیسر کے خلاف بلاجواز انکوائری کا مقصد انہیں راستے سے ہٹانا ہے۔
پروفیسر انکوائری

مزید :

علاقائی -