پارلیمنٹ بالادست،درخواست گزار وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت

پارلیمنٹ بالادست،درخواست گزار وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمنٹ کو ملک کاسب سے طاقتور ادارہ قرار دلوانے کے لئے درخواست پر درخواست گزار وکیل کو اس درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔لائیرز فاؤنڈیشن فار جسٹس کی اس درخواست میں وفاقی حکومت ،وزارت پارلیمانی امور اور وزارت انسانی حقوق کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ریاست اپنی طاقت کا استعمال لوگوں کے منتخب کردہ نمائندوں کے ذریعے کرتی ہے،پارلیمنٹ اپنے فیصلوں سے عوامی رائے کا اظہار کرتی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پارلیمنٹ کو سپریم ادارہ قرار دینے کیلئے احکامات دیئے جائیں۔

مزید : علاقائی