سی سی پی او لاہور کو لاپتہ فرخانہ بی بی کو ایک ماہ میں بازیاب کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم

سی سی پی او لاہور کو لاپتہ فرخانہ بی بی کو ایک ماہ میں بازیاب کرکے عدالت پیش ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور کو غازی آباد کی رہائشی 3 سال سے لاپتہ فرخانہ بی بی کو ایک ماہ میں بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان نے لاپتہ خاتون کے والد حبیب الرحمن کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر عدالت میں پیش ہوئے، فاضل جج نے تین سال سے لاپتہ خاتون کو بازیاب نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا، فاضل جج نے سی سی پی او لاہور سے استفسار کیا کہ اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود خاتون بازیاب کیوں نہیں کرائی جاسکی جس پر سی سی پی او لاہور میں مزید مہلت دینے کی استدعا کی ،عدالت نے سی سی پی او لاہور کو خاتون کی بازیابی کے لئے ایک ماہ کی مہلت دے دی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2015 ء سے اس کی بیٹی لاپتہ ہے اور تھانہ غازی آباد پولیس اس کی بیٹی کو بازیاب نہیں کروا رہی درخواست گزار نے استدعا کی کہ اس کی بیٹی فرخانہ بی بی کی بازیابی کا حکم جاری کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -