اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل فعال نہ ہونے کیخلاف درخواست پر نوٹس

اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل فعال نہ ہونے کیخلاف درخواست پر نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل فعال نہ ہونے کے خلاف دائردرخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے ،جسٹس عابد عزیز شیخ نے یہ نوٹس شفقت محمود چوہان ایڈوووکیٹ کی درخواست پر جاری کیا ہے جس میں اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل فعال نہ ہونے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے مطابق اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل کا چیئرمین موجود نہیں ہے اور اس وجہ سے ٹربیونل فعال نہیں ہے، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل مکمل فعال نہ ہونے کی وجہ سے تاجروں کو ٹیکس کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے ، درخواست گزار نے استدعا کی اینٹی ڈمپنگ اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین کی تعیناتی کو مکمل کرنے کا حکم جاری کیا جائے ۔ درخواست پر مزید کارروائی 25 ستمبر کو ہوگی۔

مزید :

علاقائی -