منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیخلاف درخواست چیلنج

منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے کیخلاف درخواست چیلنج

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور سمیت پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف موثر اور سخت کارروائی نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا ہے ،اس سلسلے میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سرعام منشیات فروش ہورہی ہے ،درخواست گزار کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف موثر انداز میں کارروائی کرنا ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس بچایا جا سکے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پولیس کو منشیات فروشوں کیخلاف سخت اور موثر کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔

منشیات فروشی

مزید : علاقائی