ڈاکٹر طارق بنوری کی تقرری درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی اجازت
لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کی تقرری کے خلاف درخواست پر درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کردی ۔جسٹس عائشہ اے ملک نے شہری نذر حسین کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کی طرف سے اشفاق بھلر ایڈووکیٹ پیش ہوئے ،چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خلاف قانون تعینات کیا، طارق بنوری کی عمر 68 سال اور دوہری شہریت کے حامل ہیں، چیئرمین ایچ ای سی کے انتخاب کے لئے خلاف قانون کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی میں ریسرچرز اور ماہرین تعلیم کی بجائے کاروباری افراد کو شامل کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر طارق بنوری کی تقرری غیر قانونی قرار دیا جائے۔
ترمیمی درخواست