صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کی سکیورٹی واپس لینے پر آئی جی پولیس کو دوبارہ نوٹس

صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کی سکیورٹی واپس لینے پر آئی جی پولیس کو دوبارہ ...

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیرخلیل طاہر سندھو کی پولیس سیکیورٹی واپس لینے کے لئے دائر درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔طاہر سندھو کی درخواست میں ان سے سیکیورٹی واپس لینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ طاہر خلیل سندھو گزشتہ دور حکومت میں وزیر رہے اور ان کو سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی لیکن حکومت نے اب یہ سیکیورٹی واپس لے لی ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پولیس سیکیورٹی واپس دینے کا حکم دیا جائے۔

مزید : علاقائی