ہندوؤ ں کو شمشان گھاٹ کیلئے جگہ کی فراہمی کیس، متعلقہ حکام آج عدالت طلب

ہندوؤ ں کو شمشان گھاٹ کیلئے جگہ کی فراہمی کیس، متعلقہ حکام آج عدالت طلب

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ہندووں کو آخری رسومات کے لئے جگہ کی فراہمی کے لئے دائر درخواست پر لوکل گورنمنٹ اور ایل ڈی اے کے متعلقہ حکام کو آج 19ستمبر کوطلب کر لیا ہے ۔یہ درخواست اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ نے دائر کررکھی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ ہندوؤں کی آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے مناسب جگہ نہیں ہے،شمشان گھاٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہندوؤں کو اپنی آخری رسومات کی ادائیگی میں دشواری کا سامنا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ ہندوؤں کو شمشان گھاٹ کے لئے جگہ فراہم کی جائے تاکہ وہ آخری رسومات ادا کرسکیں۔

شمشان گھاٹ

مزید : علاقائی