حمزہ شہبازشریف کی رہائش گاہ کے باہرسے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

حمزہ شہبازشریف کی رہائش گاہ کے باہرسے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم

لاہور (نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے پولیس حکام سے عمل درآمد کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔یہ حکم جسٹس علی اکبر قریشی نے مقامی شہری منیر احمد کی درخواست پرجاری کیا۔درخواست میں حمزہ شہباز کی رہائش گاہ کے باہر رکاوٹیں لگا کر راستہ بند کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیاتھا، درخواست گزارکے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ جوڈیشل کالونی میں حمزہ شہباز نے اپنے گھر کے پیچھے گلی میں رکاوٹیں کھڑی کررکھی ہیں،سرکاری زمین پر جنریٹر اورمرغیوں کے لئے پنجرہ تعمیر کرنے کیعلاوہ سٹرک پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں۔ سیکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں قائم کرنا آئین کے منافی ہے ، درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود سڑک پر رکاوٹیں قائم کی گئی ہیں ،اس لئے عدالت حمزہ شہباز کے گھر سے رکاوٹیں ختم کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے متعلقہ پولیس حکام سے 25 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کی ہے ۔

مزید : علاقائی