مشترکہ پارلیمانی کمیٹی چاہتے تھے،بلاول

مشترکہ پارلیمانی کمیٹی چاہتے تھے،بلاول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیشن بننا خوش آئند ہے مگر ہمارا مطالبہ تھا کہ مشترکہ پارلیمانی کمیٹی ہو حکومت اگر ڈرتی نہیں تو اپوزیشن کے مطالبات تسلیم کیوں نہیں کرتی ۔ قومی اسمبلی کے مینجمنٹ اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اسد عمر کی تقریر متاثر کن نہیں تھی منی بجٹ کی تقریر اسد عمر کی اپوزیشن کے دور میں کی گئی تقاریر کی عکاسی نہیں کرتی ۔ مزیر رائے منی بجٹ پڑھنے کے بعد دوں گا انہوں نے کہا کہ دھاندلی کے خلاف پارلیمانی کمیٹی بننا خوش آئند ہے تاہم ہمارا مطالبہ تھا کہ جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی ہو لیکن اس پر حکومت راضی نہیں ہوئی اگر حکومت ڈرتی نہیں تو اپوزیشن کے مطالبات کیوں نہیں مانتی ۔ حکومت نے دھاندلی کو نظر انداز کیا تو اپوزیشن حکمت عملی تیار کرے گی اور ہم کسی صورت بھی حکومت کو دھاندلی کے خلاف تحقیقات سے پیچھے نہیں ہٹنے دیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -