وزیراعظم کا وفد کے ہمراہ دورہ معیشت کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ کوشش

وزیراعظم کا وفد کے ہمراہ دورہ معیشت کی مضبوطی کیلئے سنجیدہ کوشش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صنعتکار رہنماء اورپاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا وزارت تجارت کے وفد کے ہمراہ دورہ سعودی عرب اس بات کی دلیل ہے کہ نو منتخب حکومت ملکی معیشت کو مضبوط اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے سنجیدہ ہیں جس کیلئے حکومت کو نہ صرف ایشیاء بلکہ دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ ایڈ کی بجائے ٹریڈ پر فوکس کر کے فرنیچر سازی ،ہوم ٹیکسٹائل ،فرشنگ ،فروٹ ویجیٹیبل اور دیگر اشیاء کی ایکسپورٹ کو بڑھا کر کثیر زرمبادلہ کمایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز "پاکستان ایشو آف دی ڈے"میں کیا ۔
میاں کاشف اشفاق

مزید :

صفحہ اول -