مہاجرین کی شہریت بارے وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات ہیں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان

مہاجرین کی شہریت بارے وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات ہیں، وزیرِاعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (مانیٹر نگ ڈیسک) وزیرِاعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ وزیرِاعظم کی جانب سے مہاجرین کی شہریت سے متعلق بیان پر کئی تحفظات ہیں، ملکی فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔بلوچستان اسمبلی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے سے متعلق وزیرِاعظم کے بیان پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ہر ممالک کے اپنے قوانین ہوتے ہیں، مہاجرین کے متعلق موجود پہلے سے طے شدہ پالیسی کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیرِاعلیٰ بلوچستان

مزید : صفحہ اول