پی ٹی آئی خواتین ارکان کابینہ میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر مایوس

پی ٹی آئی خواتین ارکان کابینہ میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پر مایوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(دیبا مرزا سے ) تحریک انصا ف کی سیا سی جدو جہد میں عملی طو ر پر حصہ لینے وا لی خواتین ارکان اسمبلی مرکزی اورپنجاب کابینہ میں مناسب نمائندگی نہ ملنے پرمایوسی کا شکار ہونے لگیں۔تفصیلا ت کے مطا بق پاکستان تحریک انصا ف نے اقتدار میں آنے کے بعدخواتین کو یکسر نظر اندا ز کردیا ۔پنجاب کابینہ میں شامل آشفہ ریا ض بنیا دی طو ر پر تحریک انصاف سے تعلق نہیں رکھتی ہیں۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن)کی سابق حکو مت نے وفا قی اور صو با ئی کا بینہ میں نہ صرف خوا تین کو 33 فی صد نما ئند گی دی بلکہ اہم وزا رتو ں سے بھی نوا زا گیا جس کی پنجاب میں واضح مثال عا ئشہ غو ث پا شا کی ہے جنہیں پہلی خا تون وزیر خزا نہ ہونے کا اعزا ز بھی حا صل ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -