شہد اور تیل شراب قرار،شرجیل میمن شریک ملزم،چالان عدالت میں جمع

شہد اور تیل شراب قرار،شرجیل میمن شریک ملزم،چالان عدالت میں جمع

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے چالان میں ہسپتال سے شراب برآمدگی کا انکشاف کرتے ہوئے شرجیل میمن کو شریک ملزم ٹھہرا دیا۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر نے چالان عدالت میں جمع کرایا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ یکم اگست کو معلوم ہوا کہ کمرے میں غیرقانونی حرکات ہو رہی ہیں، سی سی ٹی وی کیمرے میں نامزد ملزمان کی مشکوک سرگرمیاں نظر آئی۔چالان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پولیس نے ہسپتال کے کمرے میں چھاپہ مارا تو تلاشی کے دوران شراب کی تین بوتلیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک بوتل میں دو انچ شراب تھی جبکہ اس کمرہ میں ہی شرجیل میمن زیر علاج تھے۔چالان کے مطابق پولیس نے تین ملزمان کو حراست میں لیا جنہوں نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے۔پولیس کی جانب سے چالان میں شرجیل میمن کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے اور انہیں پہلے سے گرفتار بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید : صفحہ اول