بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز کو 5سال قید کی سز ا

بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز کو 5سال قید کی سز ا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بھتہ خوری کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نواز کو 5سال قید کی سز ا سنادی ہے ۔منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے مجرم نواز کو جرم ثابت ہونے پر 5سال قید کی سزا سنادی ۔مجرم نے 2014میں ایک بیکری کے مالک سے 10لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا،عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو 50ہزاد روپے جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر