عثمان انسٹیٹیوٹ کے طلبا کی جانب سے تیار کردہ پروجیکٹس کی نمائش
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالب علموں نے تعلیمی سال کے اختتام پر اپنی قابلیت کے مطابق تیار کردہ پروجیکٹس کی نمائش کی۔ جاب فیئر2018کا انعقاد انسٹیٹیوٹ میں کیا گیا۔نمائش سے انجینئرنگ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے طالب علموں کے موقع ملا کہ وہ فائنل سمسٹر کے دوران تیار کردہ پروجیکٹس کو نمائش میں پیش کریں۔وفاقی وزیر برائے انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مہران شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ابراہیم ہاشم سمیت جنرل ٹائرز اور آئی بیکس گلوبل کے معززین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ اچھا اقدام ہے کہ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو نمائش میں مدعو کیا گیا، ایسی نمائش سے انڈسٹری اور طالب علموں کے درمیان فاصلہ کم ہوگا۔ انہوں نے طالب علموں کی تخلیقی صلاحیت اور بھرپور محنت کو سراہا۔عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر ظاہر علی سید نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طالب علموں کے تیار کردہ پروجیکٹس کو دیکھ کر ان کی کوششوں کی تعریف کی۔ نمائش نے طلبا کو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد سے بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طلبہ نے بہترین کارکردگی پیش کی ہے اور بعض پروجیکٹس تحقیق کے ساتھ انڈسٹری کے نظم و ضبط کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے تیار کئے گئے جن سے بہت متاثر ہوں۔نمائش میں طالب علموں، والدین ، اساتذہ سمیت انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی اورگریجویٹ طلبہ کے کام کو پسند کیا۔