اشتیاق بیگ کی نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی تردید

اشتیاق بیگ کی نازیہ حسن کی زندگی پر فلم بنانے کی تردید

کراچی (اسٹاف رپورٹر)معروف صنعتکار، مراکش کے اعزازی قونصل جنرل اور بیگ گروپ کے وائس چیئرمین اشتیاق بیگ نے گزشتہ روز کچھ اخبارات اور سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ نازیہ حسن کی زندگی پر کوئی فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کا مقصد منافع کمانا ہو۔ اشتیاق بیگ نے کہا کہ وہ اس وقت اپنے کاروبار اور دیگر مصروفیات کے باعث شدید مصروف ہیں اور ان کا اس طرح کی کوئی فلم بنانے کا ارادہ نہیں لیکن اگر انہوں نے مستقبل میں کبھی فلم بنانے کا ارادہ کیا تو اس کا برملا اعلان کریں گے اور نازیہ حسن کا شوہر ہونے کی حیثیت سے کسی کو حق نہیں کہ وہ مجھے روکے۔انہوں نے کہا کہ نازیہ حسن کی وفات 13 اگست 2000ء کو لندن میں ہوئی تھی اور اپنی وفات تک وہ میری شریک حیات تھیں جس کی تصدیق لندن سے جاری ہونے والے منسلک ڈیتھ سرٹیفکیٹ سے کی جاسکتی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر