اوپو نے پاکستانی ٹیم کی جیت پرتحائف مہم کا اعلان کردیا

اوپو نے پاکستانی ٹیم کی جیت پرتحائف مہم کا اعلان کردیا

کراچی(پ ر) سیلفی ایکسپرٹ اوپو (OPPO) نے ایک بار پھر اپنے آپ کو ایشیاء کپ 2018 میں شامل کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں اوپو نے اعلان کیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ کے دوران تحائف کی مہم میں اپنی فلیگ شپ سیریز کا بالکل نیا اسمارٹ فون اوپو F9بطور تحفہ دیا جائے گا۔ ایشیاء کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہر میچ جیتنے کی خوشی منائی جائے گی۔ ایشیاء کپ 2018 متحدہ عرب امارات میں 15 ستمبر سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کے دو مقامات پر 12 میچز کھیلے جارہے ہیں ، جس کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ اس ٹرافی کو جیتنے کے لئے چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پہلے مرحلے میں چھ ٹیموں کو دو گروپس اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ ہر گروپ میں تین ٹیمیں آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ایک ایک میچ کھیل رہی ہیں ۔ گروپ اے افغانستان ، بنگلہ دیش اور سری لنکا پر مشتمل ہے جبکہ گروپ بی میں ہانگ کانگ، بھارت اور پاکستان شامل ہیں۔ دو گروپس کی پہلی دو ٹیمیں سپر فور کھیلیں گی جن میں ہر ٹیم اس مرحلے پر باقی ٹیموں سے ایک ایک میچ کھیلے گی۔ایشیاء کپ کے دوران پاکستان کی جانب سے کوئی بھی میچ جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان، مشہور بلے باز اور وکٹ کیپر سرفراز احمد خوش نصیبوں میں آٹو گراف شدہ اوپو F9اسمارٹ فون دیں گے۔ اس کا آغاز پاکستان و بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو میچ سے ہوگا۔ اس میں حصہ لینے والے افراد کو سوشل میڈیا پر اپنی حب الوطنی پر مبنی سیلفی تصاویر اپ لوڈ کرنی ہوگی اور اسکے کیپشن میں ہیش ٹیگ چیئر فار پاکستان (#CheerforPakistan) لکھنا ہوگا۔ اوپو کی ایف سیریز میں تازہ ترین اوپو F9اسمارٹ فون ہے۔ یہ 29 اگست کو پاکستان میں متعارف ہوا اور یکم ستمبر کو فرسٹ سیل سے اب تک عوام میں یہ بڑے پیمانے پر اپنی جگہ بناچکا ہے۔ مارکیٹ میں اس فون کی کامیابی کی وجہ اسکی VOOC فلیش چارج ٹیکنالوجی، غیرمعمولی بیرونی ڈیزائن اور نت نئی خصوصیات ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر