مظفرآباد،بااثرافرادنے پتھر مارکر بیوہ خاتون کو زخمی کردیا

مظفرآباد،بااثرافرادنے پتھر مارکر بیوہ خاتون کو زخمی کردیا

مظفرآباد( بیورورپورٹ) وادی لیپہ کے علاقے یونین کونسل بنہ مولا میں بااثر افراد نے بکریا ں کھیتی باڑی میں چرانے سے منع کرنے پر بیوہ خاتون پر پتھروں کی بارش کر دی زخمی عورت کی چیخ پکار پر اہل علاقہ جمع ہوگئے اہل علاقہ کی مداخلت پر بااثر افراد نے بیوہ خاتون کو چھوڑا تھانہ لیپہ میں دونوں بااثر افراد بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج تاہم کمالدین اور اس کے بھائی لال دین ساکنہ ترلی بستی یونین کونسل بنہ مولا عبوری ضمانتیں کروارکھی ہیں زخمی بیوہ خاتون غلام فاطمہ زوجہ عبدالرحمن ساکنہ ہوچڑی انصاف کی منتظر ملزمان آج ڈسٹرکٹ کورٹس ہٹیاں بالا میں پیش ہوں گے بااثر ملزمان کو سیاسی آشیر باد حاصل ہے بیوہ غلام فاطمہ کا موقف تفصیلات کے مطابق موجی ترلی بستی کے رہائشیوں کمالدین اور اس کے بھائی لال دین نے ہوچڑی میں بیوہ خاتون کی جانب سے کھیتی باڑی میں بکریاں چرانے سے منع کرنے پر بااثر بھائیوں نے بیوہ خاتون پر پتھروں کی بارش کردی جس سے بیوہ عورت شدید زخمی ہوگئی اور چیخ پکار کی وجہ سے اہل علاقہ جمع ہونے پر دونوں بھائی فرار ہونے میں کامیاب جس کے بعد اہل علاقہ نے بیوہ ضیعف العمر خاتون کو ہسپتال پہنچایا جہاں پر اسے 12ٹانکے لگائے گئے بیوہ خاتون کے مطابق بااثر افراد کے خلاف لیپہ تھانہ میں مقدمہ درج ہو چکا ہے لیکن انہوں نے عبوری ضماتیں کروارکھی ہیں جو آج ڈسٹرکٹ کورٹس ہٹیاں بالا میں پیش ہوں گے بااثر افراد کے ظلم کا شکار غلام فاطمہ انصاف کی منتظر ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر