مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،سردارمیراکبر

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے،سردارمیراکبر

مظفرآبا د(بیورورپورٹ) آزاد کشمیر کے وزیر جنگلات وائلڈلائف وفشریز سردار میر اکبرخان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ہر روز درجنوں کشمیریوں کوشہادت شہیدکیا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں قتل عام اور کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے بھارتی فوج مظلوم کشمیریوں پر مسلسل فائرنگ پیلٹ گنز کا بھی استعمال کر رہی ہے شہید کشمیریوں کے جسدخاکی سڑکوں،گلیوں میں گھیسٹے جارہے ہیں بھارتی فوج انسانیت کی تذلیل اورریاستی مظالم میں تمام حدیں پارکرگئی ہے ،بھارتی فوج نے حریت پسند کے جسد خاکی کو گاڑی سے باندھ کر جس بہیمانہ انداز میں گھسیٹا وہ بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر کلنک کا ایک ٹیکہ ہے بھارتی فوج کی جانب سے تین دن کے دوران درجن سے زائد نوجوانوں کی شہادت بہت بڑا انسانی المیہ ہے کشمیری نوجوانوں کو پیلٹ گنوں کے ذریعے اندھا بنا کر بھارت نے خوف و دہشت کا ماحول بنا دیا ہے جس کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کو خطراے لاحق ہیں عالمی برادری بھارتی فوج کو کشمیریوں کی ٹارگٹ کلنگ سے روکئے اورانسانی حقوق کے عالمی ادارے بھارتی فوج کے گھناونے اقدامات کا نوٹس لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری حریت پسند کے جسد خاکی کو گاڑی کیساتھ باندھ کر گھسیٹنے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج نے گذشتہ تین دنوں کے دوران اپنی بہیمانہ کارروائیوں کے دوران درجن سے زیادہ نوجوانوں کو شہید کیا جبکہ محاصرے کے دوران کئی املاک کو بھی نقصان پہنچایاہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں محاصرہ اور تلاشی کی کارروئیوں کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب اس ظالمانہ کارروائی کے دوران بچوں اور بوڑھوں خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت خود کو ایک جمہوری ملک کہتا ہے مگر کشمیر میں اس نے تمام تر جمہوری ضابطوں کو خاک میں ملا دیا ہے انہوں نے کہا کہ باوجود اس ظلم و جبر کے کشمیری نے اپنے خون سے اس تحریک آزادی کو زندہ رکھا ہوا ہے ۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں روا رکھی جانے والی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کریں تاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ نے جو حق دے رکھا ہے اس پر عمدرآمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر