ٹرانسپورٹرزکا22نمبرچونگی تااڈیالہ روڈکرایوں میں خودساختہ اضافہ

ٹرانسپورٹرزکا22نمبرچونگی تااڈیالہ روڈکرایوں میں خودساختہ اضافہ

راولپنڈی( سٹی رپورٹر)ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی مبینہ ملی بھگت سے ٹرانسپورٹ مافیا عوام کو لوٹنے میں مصروف، بائیس نمبر چونگی سے اڈیالہ روڈ کے کرایوں میں خودساختہ اضافے سے عوام پریشان، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے کرایوں میں خودساختہ اضافے کا نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کچہری اور بائیس نمبر چونگی سے اڈیالہ جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں خودساختہ اضافہ کرکے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ہے، مسافروں ، عدنان، کاشف، نعمان، اسلم ، اسماعیل و دیگر نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ برکی چوک سے گورکھپور کا کرایا کرائے نامہ کے حساب سے 20روپے بنتا ہے لیکن ٹرانسپورٹ مافیا 40سے 50روپے وصول کرتا ہے، دوگنا کرایہ وصول کرنے کے حوالے سے پوچھنے پر کنڈیکٹر سفید پوش سواریوں کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہیں اور دست و گربیاں ہوجاتے ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ اضافی کرایہ وصول کرنے کے باوجود کوئی بھی گاڑی اپنا روٹ پورا نہیں کرتی اور نہ ہی آخری سٹاپ کی کوئی سواری بیٹھاتی ہے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سی ٹی او راولپنڈی سے کرایوں میں خودساختہ اضافے اور مسافروں کے مسائل کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر