عمران خان جلد ملکی مسائل پر قابو پا لیں گے ‘ ہر شہری ملکی ترقی کیلئے کردار ادا کرے ‘ عابد محمودکھگہ

عمران خان جلد ملکی مسائل پر قابو پا لیں گے ‘ ہر شہری ملکی ترقی کیلئے کردار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کرنل عابدمحمود(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

کھگہ نے کہاکہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپنے خطاب میں ملک وقوم کو درپیش مسائل اورچیلنجز پرتفصیلی روشنی ڈالی اور تمام جمہوری قوتوں اورپارلیمنٹ کی مشاورت سے انہیں حل کرنے کاواضح پیغام دیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے عمران خان کی قیادت میں ان تمام مسائل پرقابو پالیں گے اورہر شہری خوشگوار تبدیلی محسوس کریگا۔انہوں نے کہاکہ صدر مملکت نے بھی تمام مسائل اورخرابیوں کی جڑ کرپشن کو قرار دیا ہے کرپشن کی لعنت کے خاتمے کیلے سخت قو انین بنائے جائیں اور احتساب کا نظام صاف شفاف اوربلاامتیازہوناچاہیے نئے ڈیمز کی تعمیر سے ملک وقوم کامستقبل جڑاہوا ہے ہر شہر ی کو اس میں اپنا کرداراداکرناچاہیے۔
عابد محمود