مخدوم مبین احمد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ حلقہ این اے 175 کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال

مخدوم مبین احمد کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ‘ حلقہ این اے 175 کے مسائل پر تفصیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لیاقت پور (نامہ نگار)رکن قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے اسلام آباد (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کرکے انہیں حلقہ این اے 175 تحصیل لیاقت پور کے مسائل سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ضلع رحیم یارخان کی اس پسماندہ تحصیل کے عوام نے پاکستان تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔گذشتہ 10سال کے دوران قومی اسمبلی کے اس حلقے کو بری طرح نظرانداز کیاگیاہے۔ اس لئے ضروری ہے کہ موجودہ حکومت لیاقت پور کے عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ وزیر اعلی نے مخدوم سید مبین احمد کو لیاقت پور کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہاکہ صوبہ بھر میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کرائے جائیں گے تاہم جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ پی ٹی آئی کی وفاقی اور صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔اس موقع پر احمدپورشرقیہ کے ایم این اے مخدوم سمیع الحسن گیلانی بھی موجود تھے۔
ملاقات