ماحولیاتی آلودگی ‘ پرانے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ ‘ سموگ کمیٹی تشکیل

ماحولیاتی آلودگی ‘ پرانے بھٹوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ ‘ سموگ کمیٹی ...

دراہمہ(نامہ نگار)حکومت پنجا ب کی ہدایت پر ضلع ڈیرہ غازی خان میں ما حو لیاتی آلو د گی کا سبب بننے والے اور پرانی طر ز کے بھٹو ں کے خلاف 20سے 31اکتوبر تک کریک ڈاؤن(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اینٹوں کی تیاری میں غیر معیاری ایندھن ، پلاسٹک ، کپڑے ، پولی تھین بیک اور دیگر مواد جلانے والے بھٹہ مالکان کے خلا ف کاروائی کی جائے گی ۔ آپریشن کو مو ثر بنانے ، قانونی کاروائی اور دیگر معا ملا ت احسن طریقے سے نمٹانے کیلئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کی سر براہی میں 20سے زائد ارکان پر مشتمل ڈسٹرکٹ سمو گ کمیٹی تشکیل دے ی گئی ہے ۔ نو ٹیفیکشن کے مطابق اے ڈی سی جی کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے دیگر اراکین میں ڈی پی او ، پولیٹیکل اسسٹنٹ ، اسسٹنٹ کمشنر ، ایجو کیشن ، اور ہیلتھ کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ، ڈی ایس پی ٹریفک ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ، ڈی ایف او ، ڈی او انڈسٹریز ، سول ڈیفنس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ، اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شامل ہیں ۔ کمیٹی ما حولیاتی آلو د گی کے خاتمہ ، شجر کاری اور ماحول کے تحفظ کیلئے اقدا مات کر ے گی ۔ اس حوالے سے آگاہی سیشن اور پرو گرام بھی منعقد کیئے جائیں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر