قاتلانہ حملے میں زخمی صداقت خان پٹھان نشتر میں جاں بحق

قاتلانہ حملے میں زخمی صداقت خان پٹھان نشتر میں جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( خبرنگارخصو صی )انجمن طلبہ اسلام ملتان ڈویژن کے ناظم صداقت خان(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

پٹھان جو گزشتہ دنوں قاتلانہ حملہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے آج نشتر ہسپتال ملتان میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔ انکی شہادت پر انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے کارکنان میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اس موقع پر انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر راجہ رمیض حسن نے کارکنان کو پر امن رہنے کی تلقین کی ہے اور ساتھ ہی حکومت وقت کو غنڈہ گرد عناصر کے خلاف بروقت کاروائی کرنے کا الٹی میٹم دیا ہے۔ صداقت خان پٹھان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نیاز جوئیہ ، شانی ڈوگر، فضل اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف اگلے 24 گھنٹے میں کاروائی نا کی نہ کی گئی تو انجمن طلبہ اسلام پورے پاکستان میں احتجاجی تحریک چلائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہو گی اس موقع پر نبیل بھٹی، نور المصطفی عطاری، حافظ زوار قادری، قمر عباس، چوہدری محسن بشیر، اظہر حسین گھمن اور کثیر تعداد میں ملتان و بورے والا کے کارکنان موجود تھے نیز اس موقع پر آل پاکستان نوناری ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الیاس نوناری نے بھی شدید مذمت کی ہے۔