میٹرو بس پروجیکٹ ‘ نیب حکام ریکارڈ سمیت 2 اکتوبر کو طلب
ملتان ( خبرنگارخصو صی )ہائیکورٹ ملتان بنچ نے نیب میٹرو پراجیکٹ کے مقدمہ (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
مین درخواست گزاروں کی عبوری ضمانتوں میں نیب حکام کو ریکارڈ سمیت 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ایم ڈی اے کے افسران نذیر احمد چغتائی اور خالد پرویز نے قبل از گرفتاری ضمانتوں کی درخواستیں دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ میٹرو بس پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں جس کے مطابق درخواست گزاروں کے خلاف کوئی ذمہ درانہ یا مجرمانہ فعل نہیں بنتا لیکن اس کے باوجود نیب حکام گرفتار کرنے کے درپے ہیں جس پر فا ضل عدا لت نے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانتوں پر نیب حکام کو ریکارڈ سمیت 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔