کبیروالا ‘ بجلی بحران میں اضافہ ‘ نظام زندگی درہم برہم ‘ ملز بند ‘ مزدوروں کو سکتہ

کبیروالا ‘ بجلی بحران میں اضافہ ‘ نظام زندگی درہم برہم ‘ ملز بند ‘ مزدوروں ...

کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان ) بجلی کی بدترین بندش کے دورانیے میں مزید اضا فہ ہوگیا،غیر اعلانیہ بندش نے نظامِ زندگی درہم برہم کر کے رکھ دیا،چھ سے آٹھ گھنٹے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

بجلی بند رہنے لگی، تفصیل کے مطا بق گزشتہ کئی روز سے کبیروالا اور نواحی علاقوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ شروع ہے شہری علاقوں میں چار سے آٹھ گھنٹے جب کہ دیہی علاقوں میں چھ سے آٹھ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشنگ سے مقامی چھوٹی انڈسٹری بحران کا شکا ر ہوتی دکھائی دے رہی ہے جب کہ فیکٹریوں اور چھوٹی ملوں کی بندش نے دیہاڑ ی دارمزدوروں کے چولہے بھی ٹھنڈے کر رکھے ہیں ،صارفین نے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہو ئے کہا کہ بلوں میں مد میں لگا ئے جانے والے بھاری بھر کم خود سا ختہ ٹیکسوں،جرمانوں کی دائیگی کے باو جو د بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالا تر ہے ،شہری،تجارتی حلقوں نے میپکو حکام سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے فوری خا تمے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر