ڈیرہ ‘ معمولی جھگڑے پر بھائی کا بہن پر تشدد ‘ مقدمہ درج ‘ ملزم گرفتار

ڈیرہ ‘ معمولی جھگڑے پر بھائی کا بہن پر تشدد ‘ مقدمہ درج ‘ ملزم گرفتار

ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)معمولی جھگڑے پر بھائی اور بھابی نے مبینہ طورپرتشدد (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

کر کے ہاتھ کی انگلیاں توڑدیں اینٹوں اور مکوں سے شدید زخمی کر دیا یوسف آباد کالونی کی رہائشی صائمہ مائی کی درخواست پر تھانہ گدائی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق یوسف آباد کالونی کی رہائشی صائمہ زوجہ فیاض نے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی چارپائی لینے کی غرض سے جب اپنے بھائی جعفر حسین کے گھر گئی تو جعفر حسین اور اس کی بیوی یاسمین آگ بگولہ ہو گئے اور کہا کہ تم ہمارے گھر کیوں آئی تکرار کے بعد جعفر حسین نے اینٹ اٹھا کر ماری جو میرے ہاتھ پر لگی جس سے میری شہادت والی انگلی ٹوٹ گئی جبکہ تشدد سے میرا جسم زخمی ہو گیا میری چیخ و پکار پر ہمسائے جمع ہو گئے اور میری جان بخشی کروائی ، متاثرہ کی درخواست پر تھانہ گدائی پولیس نے ملزمان جعفر حسین اور اس کی بیوی یاسمین کے خلاف مقدمہ نمبر 615/18بجرم 337F1 ، 337f5 اور 354ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے ملزم جعفر حسین کو گرفتارکر لیا ہے ۔

بہن

مزید : ملتان صفحہ آخر