پی پی 261 ‘ ایم پی اے مخدوم عثمان محمود کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس

پی پی 261 ‘ ایم پی اے مخدوم عثمان محمود کی زیر صدارت پیپلز پارٹی کا اجلاس

جمالدین والی (نمائندہ خصوصی )پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے مخدوم سید(بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

عثمان محمود کی زیر صدارت حلقہ پی پی 261کا اہم اجلاس مخدوم ہاؤس جمالدین والی میں ہوا اجلاس میں حلقہ کی نمائند ہ شخصیات نے بھر پور شرکت کی اور ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے اُمید وار مخدوم سید حسن رضا کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم کا اظہار کیا مخدوم سید عثمان محمود نے کہا کہ مخدوم حسن رضا، مخدوم سید احمد محمود کی طرف سے نامزد اُمیدوار ہیں جنکی کامیابی کیلئے ڈور ٹو ڈور ور ک کریں گے حلقہ کو4زون میں تقسیم کیا گیا ہے ہر زون 3یونین کونسلز پر مشتمل ہو گا انشاء اللہ مخدوم حسن رضا کو واضع اکثریت سے کامیابی ملے گی اور حلقہ میں خوشحالی آئے گی ، مخدوم سید حسن رضا با کردار اور اعلیٰ اوصاف کے مالک ہیں ان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کر د یں گے اجلاس میں اُمیدوار ایم پی اے مخدوم سید حسن رضاء رئیس عبدالعزیز چاچڑ ، عادل شہزاد باجوہ ، محمد علی خان لغاری ،قاضی عبدالماجد چاچڑ ، ملک احمد فراز ، فدا حسین علوی ، منیر احمد کھمبڑا ، جام ولی اللہ ،سید تحسین بخاری ، محمد آصف علوی ،فہد خان عباسی ،جام عبدالستار بر ڑا، شیر احمد دھریجہ ، محمود احمد ثاقب سولنگی ، حمید خان دشتی ، رئیس محمد مسلم ، اے ڈی دھاندو ، جام رفیق دھاندو ، اکمل بھائیو ، پیر بخش لنگاہ ، محمد مسلم سمیت حلقہ کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں ۔

4 زون

مزید : ملتان صفحہ آخر