سعید بٹ کے قاتل بدستور آزاد ‘ صحافیوں کا میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرہ

سعید بٹ کے قاتل بدستور آزاد ‘ صحافیوں کا میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


محسن وال(نمائندہ پاکستان)دوران ڈکیتی قتل ہونے والے عبدالحکیم کے صحافی کے ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے قاتلوں کی عدم گرفتاری (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

کے خلاف پی ایف یو جے میاں چنوں کے زیر اہتمام ڈی ایس پی آفس میاں چنوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔تفصیل کے مطابق ڈیڑھ ہفتہ قبل دوران ڈکیتی قتل ہونے عبدالحکیم کے صحافی سعید بٹ کے قتل کا مقدمہ تو درج کرلیا گیا تھا لیکن تاحال پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کرسکی ،جس پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے زیراہتمام ڈی ایس پی آفس میاں چنوں کے سامنے احتجاج کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اس موقعہ پر پی ایف یو جے میاں چنوں کے صدر ڈاکٹر طاہر جاوید ،جنرل سیکرٹری نسیم عباس چوہدری نے کہا کہ اگر دس محرم تک ملزموں کو گرفتار نہ کیا گیا تو تمام صحافی ڈی پی او آفس خانیوال کے باہر دھرنا دیں گے ،احتجاج میں پی ایف یو جے ضلع خانیوال کے سینئر نائب صدر راؤ قمر الزمان علی ،ضلعی سیکرٹری اطلاعات اشعر نعمان سمیت میاں چنوں کے تمام صحافیوں نے شرکت کی ۔
پولیس ناکام