شاہ جمال تھیلسیمیاء کا حملہ ، متعدد بچے جاں بحق ، محکمہ صحت خاموش تماشائی

شاہ جمال تھیلسیمیاء کا حملہ ، متعدد بچے جاں بحق ، محکمہ صحت خاموش تماشائی

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) شاہ جمال کے نواحی علاقہ موضع بیٹ میتلہ میں تھلسیمیاء سے متعدد بچے ہلاک ہوگئے ۔سرکاری سطح پر علاج نہ ہونے سے مزید ہلاکتوں کاخطرہ ہے ۔تفصیل کے مطابق شاہ جمال کے نواحی موضع بیٹ میتلا کی بستی (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

میرانی میں تھلسیمیاء کی وجہ سے کئی معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں محمد احمدولد محمد واصف گزشتہ ماہ وفات پاگیا جبکہ حفیظ اللہ کے دو بچے رمشاء عمر ایک سال،اللہ بچائی عمر 6 ماہ خون نہ ملنے کی وجہ سے وفات پاچکے ہیں اور محمد فیضان،نورفاطمہ اس موذی مرض میں مبتلا ہیں اسی ہی بستی کے محمد حسن ولد طالب حسین عمر 8 سال۔محمد واصف عمر 4سال زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں اہل علاقہ کے مطابق بستی میرانی کے درجنوں گھروں میں ہر دوسرا بچہ تھلسیمیاء کاشکار ہے غریب اور محنت کش ہونے کی وجہ سے مہنگے علاج برداشت نہیں کرپارہے اس حوالے سے محکمہ صحت کے حکام کوکئی بار مطلع کیاگیا مگر کوئی شنوائی نہ ہونے کی وجہ کئی معصوموں کی زندگی کے چراغ گل ہوگئے والدین محمد آصف،حفیظ اللہ،طالب حسین،محمد نیاز،نذیر احمد، بھٹو،نوید حسین،غلام شبیر ودیگر نے بتایاکہ ہم غریب اور مزدور لوگ ہیں ہرہفتے بچوں کو خون کی بوتلیں لگوانا ان کے بس میں نہیں ہے وزیر اعظم پاکستان،چیف جسٹس پاکستان،وزیر اعلی پنجاب اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ انکے معصوم بچوں کاسرکاری سطح پر علاج کرایا جائے تاکہ مزید زندگیوں کے چراغ گل ہونے سے بچ سکیں۔

انکار

مزید : ملتان صفحہ آخر