رحیمیار خان ‘ اوباش نے بچوں کی ویڈیو بنا لی‘ بلیک میل کر کے بداخلاقی کی کوشش ‘ مقدمہ درج
رحیم یارخان (بیورونیوز)اوباش نے 2 نوعمر بچوں کی ویڈیو بناکر بلیک میل (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
کرکے بد اخلاقی کی کوشش کی ورثاء اور اہل محلہ کے موقع پر پہنچ جانے پر ملزم فرارہو گیا ۔ عرصہ2ماہ سے دونوں نوعمر بچوں کو بلیک میل کررہا تھا تفصیل کے مطابق موضع محمد پور کے رہائشی ذوالفقار علی نے پولیس کو دی جانے والی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ گزشتہ روز اس کا11سالہ بیٹا ابو ہریرہ نوعمر دوست محمد سلمان کے ہمراہ خر یداری کیلئے گھر سے گیا کافی دیر تک گھر واپس نہ آنے پر تشویش لاحق ہوئی تلاش کرنے پر معلوم ہوا کہ اسی علاقہ کارہائشی اوباش عامر اس کے بیٹے ابو ہریرہ اور سلمان کو لے کر اپنے گھر کی جانب جاتا دیکھا گیا ہے جس پر ورثاء اور اہل علاقہ ملزم کے گھر پہنچے تو دونوں بچوں کی رونے کی آواز سن کر ورثاء اور اہل علاقہ دروازہ توڑ کر گھر پہنچے تو ملزم عامر اس کے بیٹے ابوہریرہ کے ساتھ بداخلاقی کی کوشش کررہا تھا ۔بچوں نے پوچھنے پر بتایا کہ ملزم نے ان کی ویڈیوبناکر بلیک میل کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ورثاء اور اہل علاقہ نے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑے کی کوشش کی جو موقع سے فرارہوگیا پولیس نے باپ کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی ہے ۔