بہاولپور ‘ علم اور ذوالجناح کے روایتی ماتمی جلوس اختتام پذیر

بہاولپور ‘ علم اور ذوالجناح کے روایتی ماتمی جلوس اختتام پذیر

بہاول نگر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) 7ویں محرم الحرام کے حوالے سے علم اور ذوالجناح(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

کے روایتی ماتمی جلوس امام بار گاہ جامعتہ الزہراہ اور مرکزی امام بار گاہ سے برآمد ہوئے جن میں عزاداران حسین کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی پر زبردست ماتم زنی کرتے ہوئے تھانہ روڈ رفیق شاہ چوک ،تحصیل بازار سے ہوتے ہوئے اندرون شہر مین بازار چوک پہنچے جہاں روایتی مجلس برپا کر کے شہداء کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا بعد ازاں جلوس نادرشاہ بازار ،مبارک گیٹ ،سرکلر روڈاور اردو روڈ کے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپسی مرکزی امام بار گاہ اورامام بار گاہ جامعہ الزہراہ پر اختتام پذیر ہوئے ۔جلوسوں میں تمام تر سکیورٹی انتظامات کی ڈسڑکٹ پولیس آفیسرعمارہ اطہر نے خود مانیٹرنگ کی۔ضلعی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے جلوسوں کے راستوں کو محفوظ بنانے کیلئے خاردار تار ، کنٹینررز سے بند کیا گیا اہم مقامات اور پولیس موبائل پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے تھے جہاں پربراہ راست ڈی پی او بہاولنگر کی طرف سے بنائے گئے ایک سیل میں ماتمی جلوسوں کے روٹس کی مانیٹرنگ کی گئی۔ جلوسوں کے روٹس کی سیکورٹی کیلئے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔

جلوس

مزید : ملتان صفحہ آخر