ایم این اے مہرار شاد سیال کا چوک سرور شہید کے مختلف علاقوں کا دورہ

ایم این اے مہرار شاد سیال کا چوک سرور شہید کے مختلف علاقوں کا دورہ

چوک سرور شہید(سٹی رپورٹر)حلقہ این اے 182سے پاکستان پیپلزپارٹی (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کے منتخب ایم این اے مہر ارشاداحمد سیال نے وائس چےئرمین یونین کونسل چوہدری ذوالقرنین حیدر باجوہ کے ہمراہ چوک سرور شہید کی نواحی یونین کونسلوں صادق آباد اور 632/T.D.Aکے مختلف چکوک کا دورہ کیا اور جنرل الیکشن 2018میں لوگوں کی طرف سے ووٹ دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی جیت کو اہلیان حلقہ کی غریب اور پسی ہوئی عوام کی جیت کہا اور کہا کہ ان کے حلقے کا ہرفرد ایم این اے ہوگا ،مہر ارشاد سیال نے چک نمبر 630,631,636,646,647,130,638,639 چکوک کا دورہ کیا اور آخر میں چوک سرور شہید میں پریس کے نمائندوں سے ملاقات کی پریس کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مہر ارشاد احمد سیال نے کہا کہ ان کی جیت حلقہ این اے 182کی غریب عوام کی جیت ہے اور انھوں نے حلقہ سے دس سالہ فروعونیت کے دور کا خاتمہ کیا ہے اور جمشید دستی جیسے احسان فراموش کو شکست دینا حلقہ کی عوام کی بڑی کامیابی ہے مہر ارشاد احمد سیال نے کہا کہ چےئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جلد مظفرگڑھ کا دورہ کرکے مظفرگڑھ کی عوام کا شکریہ ادا کریں گے جوانھوں نے ضلع مظفرگڑھ میں تین ممبران اسمبلی کوکامیاب کروایا مزید مہر ارشاد احمد سیال نے کہا کہ وہ آئندہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے اور ضلع کی تمام یونین کونسلز ،تحصیل کونسلز اور ضلع کونسلز میں پاکستان پیپلزپارٹی کے نمائندے الیکشن میں حصہ لیں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر