پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ‘ ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر مشتعل‘ احتجاج کی دھمکی

پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ‘ ملازمین تنخواہ نہ ملنے پر مشتعل‘ احتجاج کی ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے سالانہ ترقیاتی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

پروگرام کے غریب ملازمین تقریبا 5 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں فوری طورپرتنخواہیں ادانہ کی گئیں توبہاولپورکے جملہ دفاتر احتجاج کرینگے، اوراحتجاجی ریلیاں اورمظاہرے کرینگے اپیکا یونٹ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ کاہنگامی اجلاس زیرصدارت فخرالرحمن اظہر سیکرٹری جنرل اپیکاپنجاب منعقدہوا صدراپیکا راناوحیدسلطان چیئرمین اپیکایونٹ ارشد محمودہاشمی صدریونٹ عظمی مختار جنرل سیکرٹری مدثرہ انجم ایڈیشنل جنرل سیکرٹری امیرعباس ڈپٹی جنرل سیکرٹری جام جلیل احمدنے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار سیکرٹری پاپولیشن بشری امان اورڈائریکٹر جنرل پاپولیشن وکمشنر بہاولپورڈویژن سے مطالبہ کیاکہ خواتین ورکرز اورادنی ملازمین کوجومئی2018 سے تنخواہوں سے محروم ہیں انہیں فوری طورپرتنخواہیں جاری کرنے کاحکم دیاجائے ورنہ فریدگیٹ پربھوک ہڑتالی کیمپ لگایاجائیگا۔

دھمکی

مزید : ملتان صفحہ آخر