بداخلاقی ویڈیو سکینڈل میں پولیس مدعی بن گئی ‘ ملزم عدیل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور روانہ

بداخلاقی ویڈیو سکینڈل میں پولیس مدعی بن گئی ‘ ملزم عدیل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے ...

بھکر(نامہ نگار)بدفعلی ویڈیو سیکنڈل کیس میں مقامی پولیس خود مدعی بن گئی،(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

مرکزی ملزمان حافظ عمران تیلی اور ملزم عدیل ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور روانہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق منکیرہ کے مشہور بدفعلی ویڈیو سیکنڈل کیس میں فریق کی آپس میں صلح کرنے کے بعد پولیس مقدمہ کی خود مدعی بن گئی تفتیشی آ فیسر جیون خان سب انسپیکٹر نے عدالت کو درخواست دی کہ ملزمان آ پس میں ساز باز ہوگئے ہیں اور ڈی این اے ٹیسٹ کروانے سے انکاری ہیں جن کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانا ضروری ہے جس پر ایڈیشنل سیشن جج منکیرہ نے پولیس کی درخواست پر ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا پولیس نے دونوں ملزمان حافظ عمران تیلی اور عدیل کو اپنی تحویل میں لے کر عدالتی حکم پر ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کے لئے لاہور روانہ کردیا ہے اس موقع پر تفتیشی افسر جیون خان کاکہناتھاکہ ایسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں انھیں عدالت سے سزا دلوانے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے اور مقدمہ کی خود پیروی کرینگے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر